بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں بے دردی کیساتھ قتل ہونیوالے 3محنت کشوں کی نماز جنازہ صادق آباد میں ادا کر دی گئی

بلوچستان میں دہشتگردوں کے ہاتھوں بے دردی کیساتھ قتل ہونیوالے 3محنت کشوں کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

صادق آباد(نامہ نگار) صادق آبادکے چک نمبر 212پی کے رہائشی محمد عدنان شر ، اﷲ ودھایا شر اور بستی رشید آباد کے رہائشی 32سالہ(بقیہ نمبر29صفحہ12پر )

محمد سلیم جو کہ محنت مزدوری کے سلسلہ میں بلوچستان کے علاقہ پنجگور گئے ہوئے تھے جنہیں گزشتہ دنوں دہشتگردوں نے بیہمانہ طریقے سے فائرنگ کر کے قتل کر دیا اور ان کے چہرے بھی مسخ کر دئیے ،جن کے جسد خاکی گزشتہ روز ان کے آبائی علاقوں میں پہنچائے گئے تو ان کے گھروں میں کہرام مچ گیا علاقہ میں سوگ کی فضاء اور ہر آنکھ اشکبار تھی ۔قتل ہونیوالے تینوں مزدوروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی جس میں وائس چےئرمین بلدیہ میاں محمد اسلم‘ چوہدری اظہر شفیق‘ حافظ عبدالرزاق‘ سب انسپکٹر محمد اسلم‘مولانا حافظ بلال سعیدی‘ چوہدری ہاشم اسلام ٹیپو‘ ارسلان الیاس‘ محمد طارق ریاض سعیدی‘ بابر یسین‘ رانا اشرف‘ محمد سمیع سمیت علاقہ بھر کے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
نماز جنازہ