امریکی الزام تراشی کی نئی قسط پاکستان کیلئے ناقابل فراموش سبق ہے : عمران خان

امریکی الزام تراشی کی نئی قسط پاکستان کیلئے ناقابل فراموش سبق ہے : عمران خان

اسلام آباد(اے این این)چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے امریکہ کی نئی افغان پالیسی مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی الزام پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کہ کبھی ڈالروں کیلئے دوسروں کی اور پرائی جنگ کو اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے پاکستان کے خلاف الزام تراشی پر چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کبھی ڈالروں کے لیے دوسروں کی جنگیں نہیں لڑنی چاہیے، الزام تراشی کی نئی قسط سے پاکستان کو ناقابل فراموش سبق حاصل کرنا چاہیے اور پاکستان کو سیکھ لینا چاہیے کہ ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں سراٹھاتی مزاحمت خود بھارت کی ناکام عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیکن بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے، اسی طرح امریکا بھی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کررہا ہے، دہائیوں سے نافذ ناکام افغان پالیسی حقیقت میں امریکی مایوسی کا سبب ہے، ہم نے امریکا کی خواہش پر افغانستان میں 2 لڑائیاں لڑیں اور 70 ہزار لوگوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔

عمران

مزید : صفحہ اول