محافظ سکواڈ کی کاروائی، ایک ڈاکو گرفتار دوسرا فرار

محافظ سکواڈ کی کاروائی، ایک ڈاکو گرفتار دوسرا فرار

  

ملتان(کرائم رپورٹر) محافظ سکواڈ کی کاروائی ایک ڈاکو گرفتار دوسرا فرار ہوگیا۔معلوم ہوا ہے کہ گزشتہ روزنیو ملتان کے علاقہ گلشن (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )

مارکیٹ میں پولیس نے ناکہ لگایا ہوا تھا۔جہاں سے موٹر سائیکل پر سوار دو مشکوک افراد کا گزر ہوا،محافظ سکواڈ اہلکاروں نے رکنے کا اشارہ کیا تو دونوں فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔جس پر محافظ سکواڈ اہلکاروں نے ملزمان کا پیچھا کیا ،اس دوران دونوں طرف سے فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔اسی دوران ایک ڈاکو موٹر سائیکل سے گر گیا۔پولیس نے اسے گرفتار کر کے نیو ملتان تھانہ منتقل کردیا ،گرفتار ڈاکو کا نام بلال بتایا گیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -