سی ٹی ڈی کی کاروائی 2مبینہ دہشتگرد گرفتار دستی بم بارود اسلحہ برآمد

سی ٹی ڈی کی کاروائی 2مبینہ دہشتگرد گرفتار دستی بم بارود اسلحہ برآمد

  

 ملتان (وقائع نگار) کاؤنٹر ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ ملتان نے کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے دستی بم، بارودی مواد اور اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔ تفصیل کے مطابق سی ٹی ڈی ملتان کو خفیہ اطلاع ملی کہ المنصور گارڈون کے قریب کالعدم تنظیموں (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

سے تعلق رکھنے والے دو مبینہ دہشت کردوں کا پکڑا جاسکتا ہے۔ جو ملتان سمیت جنوبی پنجاب کے اہم سرکاری دفاتر اور تنصیبات کی تخریب کاری کا نشانہ بنانا چاہتے ہیں۔ جس پر سی ٹی ڈی ملتان کی خصوصی ٹیم نے چھاپہ مار کر 2مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے چار ہنیڈ گرنیڈ ، بارودی مواد، اور ایک پستول برآمد کرلیا ہے ہنیڈ گرنیڈ کو سول ڈیفنس کے عملہ نے موقع پر ڈی فیوز کردیا۔ جبکہ گرفتار دہشت گردوں کیخلاف تھانہ سی ٹی ڈی ملتان میں مقدمہ درج کرکے انہیں تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -