پاکستان اور تاجکستان شہری ہوابازی شعبہ میں فروغ تعاون پرمتفق

پاکستان اور تاجکستان شہری ہوابازی شعبہ میں فروغ تعاون پرمتفق

  

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان اور تاجکستان نے شہری ہوابازی کے شعبہ میں تعاون اور روابط کو مزید فروغ دینے اور اس ضمن میں ایک دوسرے کے تجربہ سے استفادہ کرنے کا اصولی فیصلہ کیا ہے یہ بات وزیراعظم کے مشیرہوا بازی سردار مہتاب احمد اورپاکستان میں متعین تا جکستان کے سفیر شیر علی جونو کے مابین ملاقات میں کہی گئی تاجک سفیر نے مشیرہوابازی سے منگل کے روز اسلام آباد میں تفصیلی ملا قا ت کی جس میں دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی مزید بہتری ، سیاحت اور شہری ہوابازی، تجارتی سرگرمیوں کو بڑھانے اور کارگو سر و س کے شعبوں میں تعاون کے فروغ سے متعلقہ مختلف امور پر گفتگوکی گئی۔ اس موقع پر تاجکستان کے سفیر نے تاجک حکومت اور اپنی جانب سے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی بہتری اور پاکستان میں تعمیر و ترقی کیلئے سابق وزیراعظم نواز شریف کے اقدامات کو سراہااورکہا انہوں نے امن و امان کی بہتری، توانائی اور تجارت کے شعبے کو بہتر کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔وزیراعظم کے مشیر ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے کہا نواز شریف نے دونوں ممالک کے مابین تعلقات کو وسعت دینے کیلئے مثبت اقدامات اٹھائے ہیں، حکومت د وستانہ تعلقات کی پالیسی کو جاری رکھے گی اور تعمیر و ترقی کے عمل کو مزید تیز کرے گی۔ پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ تعلقات کسی تعارف کے محتاج نہیں ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کی خودمختاری اور ہر شعبے میں ایک دوسرے سے تعاون پر یقین رکھتے ہیں۔

پاکستان تاجکستان اتفاق

مزید :

صفحہ اول -