پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہیں، گورنر سندھ

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے اقدامات کو سراہتے ہیں، گورنر سندھ

  

وہاڑی(بیورو رپورٹ+نا مہ نگار)گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بھرپور اقدامات کو سراہتے ہیں اور سندھ اسمبلی میں اس حوالے سے قانو ن سا زی کی جا رہی ہے اور اس کے بعد سندھ فود اتھارٹی کا قیام بھی عمل میں لا یا جا ئے گا ان خیالات کااظہارانہوں نے کنز یومر(بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

ایسو سی ایشن وہاڑی کی ضلع صدر عظمیٰ سلیم کو گورنر ہا ؤس کراچی میں "کنز یو مر چوائس ایوارڈ"دینے کے بعد ملا قات کرتے ہوئے کیا انہوں نے مز ید کہا کہ صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور اقدامات کررہے ہیں اور عنقریب سندھ کنز یو مر پروٹیکیشن کونسل کا قیام بھی عمل میں لا یا جا رہا ہے اس موقعہ پر کنز یو مر ایسو سی ایشن پا کستان اور گورنر سندھ محمد زبیر نے صارفین کے حقوق پر کام کر نے پر "کنز یو مر ایسو سی ایشن چوائس ایوارڈ "عظمیٰ سلیم کو دیا جس پر کنز یو مر ایسو سی ایشن وہاڑی کے ضلعی صدر عظمیٰ سلیم نے حکومت سندھ اور گورنر سندھ محمد زبیر کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ آئند ہ بھی صارفین کے حقوق کے تحفظ کے لیے دن رات کو شاں رہیں گے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -