پاکستان میں ذوالحج کاچاندنظرنہیں آیا،عیدالاضحیٰ 2ستمبر کوہوگی

پاکستان میں ذوالحج کاچاندنظرنہیں آیا،عیدالاضحیٰ 2ستمبر کوہوگی

  

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں ذوالحج کاچاندنظرنہیں آیا،یکم ذوالحض24اگست بروزجمعرات کوہوگی ،عیدالاضحیٰ 2ستمبربروزہفتہ کوہوگی ۔منگل کے روزذوالحج کاچانددیکھنے کیلئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس کراچی میں ،جس کی صدارت مفتی منیب الرحمن نے کی ۔رویت ہلال زونل کمیٹی کے اجلاس اسلام آباداورلاہورمیں بھی ہوئے ،تاہم کراچی سمیت اسلام آباداورلاہورمیں بھی ذوالحج کاچاندنظرنہیں آیا،جس کے بعدمرکزی رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ مفتی منیب الرحمن نے اعلان کیاکہ ذوالحج کاچاندنظرنہیں آیا،یکم ذوالحج 24اگست بروزجمعرات کوہوگی اورپاکستان میں عیدالاضحیٰ2ستمبربروزہفتہ کوہوگی واضح رہے کہ سعودی عرب میں عیدالاضحیٰ یکم ستمبربروزجمعۃ المبارک کوہوگی ۔

ذوالحج کاچاندنظر

مزید :

صفحہ اول -