عطاء اللہ شاہ بخاری تحریک آزادی کے عظیم جرنیل تھے، مفتی خالد

عطاء اللہ شاہ بخاری تحریک آزادی کے عظیم جرنیل تھے، مفتی خالد

  

خانیوال( بیورو نیوز )امیر شریعت سید عطاء اللہ شاہ بخاری تحریک آزادی ہند کے عظیم جرنیل اور استحکام پاکستان کے علمبردار تھے سب سے پہلی دفاع پاکستان کانفرنس کا اعزاز مجلس احرار اسلام کو حاصل ہے برصغیر کی آزادی اور مسلمانوں میں جرات وعزیمت کی روح امیر شریعت نے پھونکی ان خیالات کااظہار جمعیت علما اسلام کے سابق صوبائی جنرل سیکرٹری مفتی خالد محمود ازہر جامعہ سراج العلوم کبیر والا کے (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

مہتمم مولانا عمر فاروق اصغر شبان ختم نبوت کے ضلعی صدر مفتی سمیع اللہ معاویہ نے تحفظ نظریہ پاکستان کے زیر اہتمام خدمات امیر شریعت سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ امیر شریعت سید عطا اللہ شاہ بخاری نے خطابت کو نیا انداز اور جدید اسلوب دیا غلامی اور محکومی کی زندگی بسر کرنے والی قوم کو جرات وعزیمت کا درس دیا اور آزادی کی روح پھونکی برطانوی اقتدار اور جبر و استداد کے سامنے سینہ سپر رہے راحت آسائشوں کی بجائے فقر اور مصائب و آلام کی زندگی کو ترجیح دی انگریز کے خود کاشتہ پودے قادیانیت کے زہریلے جراثیم کے خاتمے کیلئے ہمہ تن مصروف رہے زندگی کا بیشتر حصہ قید وبند کی صعوبتوں میں گذارا قادیانیت کے مرکز قادیان میں تحفظ ختم نبوت کیلئے مجلس احرار اسلام کا دفتر قائم کیا اور قادیانیت کی سازشوں کو ناکام بنایا قیام پاکستان کے بعد دفاع پاکستان کیلئے تمام توانائیاں صرف کیں مجلس احرار اسلام کے زیراہتمام تحفظ ختم نبوت کیلئے مجلس تحفظ ختم نبوت قائم کی اور علما مبلغین اور مناظرین کی عظیم جماعت تشکیل دیکر قادیانیت کے طوفان کے سامنے بند باندھا امیر شریعت کی قائم کردہ جماعت اور خاندان امیر شریعت کا روشن کردار تاریخ کا روشن باب ہے انہوں نے کہا کہ تحریک آزادی ہند تحریک تحفظ ختم نبوت تحریک مدح صحابہؓ تحفظ واستحکام پاکستان کیلئے امیر شریعت کی گرانقدر خدمات کو مزید اجاگر کرنا اور نسل نو کو آگاہ کرنا ہم پر فرض بھی ہے اور قرض بھی۔

سیمینار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -