نشتر میڈیکل یونیورسٹی ، مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کی لابنگ شروع

نشتر میڈیکل یونیورسٹی ، مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے امیدواروں کی ...

ملتان (وقائع نگار) نشت میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے امیدواروں نے لابنگ اور سیاسی سفارشوں کی تلاش شروع کردی ہے۔ وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے امیدوار کے درمیان تعیناتی کیلئے مقابلہ سخت ہوتا جارہا ہے۔ ایسا لگتا ہے مستقل وائس چانسلر کی تعیناتی نہ ہونے کی وجہ سے امور درہم برہم ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ واضح رہے نشتر ہسپتال کو یونیورسٹی کا درجہ ملنے کے بعد پروفیسر ڈاکٹر مصطفےٰ کمال پاشا کو قائمقام وی سی نشتر کاچارج دے دیا گیا ہے۔ جو مستقل نہ ہونے (بقیہ نمبر34صفحہ12پر )

کی وجہ سے عدم اعتمادی کا شکار نظر آرہے ہیں۔ نشتر وائس چانسلر کی تعیناتی کیلئے 25کے قریب امیدواروں نے صوبائی سیکرٹری صحت کو درخواستیں جمع کرواچکے ہیں۔ جس پر مشاورت اور قابلیت کا تجربہ رکھنے والے کو اہمیت دی جائے گی۔ تمام امیدواروں وی سی نشتر لگانے کیلئے جوڑ توڑ میں مصروف ہیں۔

لابنگ شروع

مزید : ملتان صفحہ آخر