عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر رش سے بچنے کیلئے ٹرینوں میں 10روز قبل بکنگ کا عمل شروع

عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر رش سے بچنے کیلئے ٹرینوں میں 10روز قبل بکنگ کا عمل ...

  

ملتان(جنرل رپورٹر)عید الاضحی کی آمد کے پیش نظر ٹرینوں میں رش کے باعث لوگوں نے 10روز قبل ہی بکنگ کروانا شروع کردی ۔ لاہور‘ کراچی ‘راولپنڈی اور دیگر شہروں سے آنے اور (بقیہ نمبر35صفحہ12پر )

جانے والی ٹرینوں میں یکم ستمبر سے4ستمبر تک کی بکنگ تیزی سے جاری ہے واضح رہے کہ رش کے پیش نظر ریلوے انتظامیہ نے ملتان سے دیگر شہروں کے لئے عید الاضحی کے موقع پر پانچ خصوصی ٹرینیں چلانے کا بھی اعلان کیا ہے اور پہلے سے چلنے والی ٹرینوں میں اضافی کوچز بھی لگائی جائیں گی تاکہ زیادہ سے زیادہ مسافروں کو سفری سہولیات فراہم کی جاسکیں۔

ریلوے بکنگ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -