جامعہ زکریا نے ایم ایس سی کیمسٹری اور اسلامک سٹڈیز کے نتائج کااعلان کردیا کامیابی کا مجموعی تناسب 66.67 فیصد رہا

جامعہ زکریا نے ایم ایس سی کیمسٹری اور اسلامک سٹڈیز کے نتائج کااعلان کردیا ...

ملتان ( سٹاف رپورٹر) بہاالدین زکریایونیورسٹی نے ایم ایس سی کیمسٹری او ر اسلامک سٹڈیز کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ ایم(بقیہ نمبر51صفحہ7پر )

ایس سی کیمسٹری پارٹ سیکنڈ سپلیمنٹری امتحان 2016میں مجموعی طور پر 24طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 16پاس اور 8فیل ہو گئے ۔17 طالبات میں سے 13 پاس ہوئیں جبکہ 7طلبا میں سے 3پاس ہوئے ۔ طلباوطالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب 66.67فیصد رہا ۔دوسری جانب ایم اے اسلامک سٹڈیز پارٹ سیکنڈ سپلیمنٹری امتحان2016میں مجموعی طور پر 220طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 151پاس اور67فیل ہو گئے ۔2طالبات کا نتیجہ روک لیا گیا۔171طالبات میں سے 117پاس ہوئیں جبکہ 49طلبا میں سے 34پاس اور 15فیل ہو گئے ۔ طلباوطالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب 68.64فیصد رہا ۔ایم اے اسلامک سٹڈیز پارٹ ون سپلیمنٹری امتحان2016میں مجموعی طور پر 355طلباوطالبات شریک ہوئے جن میں سے 117پاس ہوئے۔286 طالبات میں سے 98پاس ہوئیں جبکہ 69طلبا میں سے 19پاس ہوئے ۔طلباوطالبات کی کامیابی کا مجموعی تناسب96 32.فیصد رہا ۔

نتائج

مزید : ملتان صفحہ آخر