کلثوم نواز کی فتح نوشتہ دیوار ہے

کلثوم نواز کی فتح نوشتہ دیوار ہے
 کلثوم نواز کی فتح نوشتہ دیوار ہے

  

لاہور(این این آئی) وفاقی وزیر تجارت محمد پرویز ملک نے کہا کہ مسلم لیگ (ن )کی امیدوار بیگم کلثونواز کی فتح نوشتہ دیوار ہے،مخالفین کی جتنی چاہیں سازشیں کر لیں اور ابھی سے دھاندلی کا رونا شروع کردیں عوام ان کے بہکاوے میں نہیں آئیں گے کیونکہ عوام انہیں پہچان چکے ہیں کہ دھوکے باز ہیں اور عوام فلاح و بہبود کا کوئی پروگرام ان کے پاس نہیں ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز کے حلقہ این اے120میں ضمنی الیکشن کی انتخابی مہم کے دوران مختلف کارنر میٹنگز سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ارکان اسمبلی مہر اشتیاق احمد، چوہدری شہباز ،میاں مرغوب احمد،رمضان صدیق بھٹی، بلال یسین، ماجد ظہور، یسین سوہل ،سید توصیف شاہ،گلزار گجر ،سیف کھوکھر،عامر خان، رانا احسن شرافت کرن ڈار،عائشہ جاویدسمیت سیکڑوں کارکن بھی موجود تھے۔

پرویز ملک

مزید :

صفحہ اول -