افغان صحافیوں کیلئے خیر سگالی کا پیغام

افغان صحافیوں کیلئے خیر سگالی کا پیغام
 افغان صحافیوں کیلئے خیر سگالی کا پیغام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (این این آئی) پاک فوج کے ترجمان میجر جنرل آصف غفور نے منگل کو افغان صحافیوں سے با ت چیت کرتے ہوئے کہا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان صحافیوں کیلئے خیر سگالی کا پیغام بھیجا ہے ۔افغان صحافیوں سے آئی ایس پی آر میں گفتگو کے دور ان ترجمان نے بتایا کہ صحافیوں سے ملنے سے پہلے وہ آرمی چیف کے ساتھ تھے اور جب انہیں افغان صحافیوں کے وفد کے آئی ایس پی آر آنے کا معلوم ہوا تو انہوں نے مجھے آپ کیلئے خیر سگالی اور خیر مقدمی پیغام دیا ۔یاد رہے کہ کابل میں پاکستانی سفارتخانے کی دعوت پر افغان میڈیا کا دس رکنی وفد اتوار سے پاکستان کے دورے پر ہے ۔دورے کے دور ان افغان صحافیوں کے وفد نے وزارت خارجہ اور سینٹ کا دورہ کیا اور پرنسپل انفارمیشن آفیسر محمد سلیم کی جانب سے ہائی ٹی میں شرکت کی ۔پاکستانی سفارتخانے کے ترجما ن اختر منیر نے این این آئی کو بتایا کہ افغان میڈیا کے پاکستان کے دورے کا مقصد انہیں یہ موقع فراہم کر نا ہے کہ پاکستان کی پالیسیوں کے حوالے سے اپنے تحفظات سے متعلق کھلے انداز میں پاکستانی حکام سے سوالات کرے ۔آئی ایس پی آر کے ترجمان کے ساتھ نشست میں تقریباً دو گھنٹے تک افغان صحافیوں کو سوالات کا موقع فراہم کیا گیا اور ترجمان نے ہر سوال کا تفصیل کے ساتھ جواب دیا ۔
آرمی چیف

مزید :

صفحہ اول -