احتساب کے نام پر مذاق ہورہا ہے

احتساب کے نام پر مذاق ہورہا ہے
 احتساب کے نام پر مذاق ہورہا ہے

  

اسلام آباد(صباح نیوز) وفاقی وزیر نجکاری دانیال عزیز نے کہا ہے کہ احتساب کے نام پر مذاق ہورہا ہے گرینڈنیشنل ڈائیلاگ کی جوبات کی اس پر حکمت عملی تیار کی جارہی ہے ۔ آئینی حدود میں رہ کر اداروں کو آگے لے کر چلنا ہے نوازشریف کا تو احتساب ہوگیا باقی سارا کچھ کہاں گیا ۔ صرف ایک ہی شخص پورے پاکستان میں احتساب کیلئے رہ گیا ہے اب ایسا نہیں چلے گاووٹ کے تقدس کا احترام کئے بغیر آئینی ڈھانچہ نہیں چل سکے گا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر نجکاری نے کہا کہ مخالفین این اے 120میں ضمنی الیکشن کے حوالے سے بے بنیاد پراپیگنڈاکررہے ہیں ۔ این اے 120کی انتخابی مہم کے حوالے سے مشاورت جاری ہے 2013کے انتخابات میں دھاندلی کا الزام لگایا گیا مگر کہیں بھی دھاندلی ثابت نہ ہوسکی ۔ دوسروں پر الزام لگانے والے اپنے ثبوت پیش نہ کرسکے ۔ 2013کے بعد ایک جماعت نے حکومتی اقدامات میں رکاوٹیں ڈالیں ۔

دانیال عزیز

مزید : صفحہ اول