حادثات میں 2ہلاکتیں، ایک شخص قتل، نوجوان نے خودکشی کرلی
ملتان، گڑھ مہاراجہ، جھوک اترا، چوبارہ،(کرائم رپورٹر، نمائندگان) ٹریفک کے مختلف حادثات میں 2افراد جاں بحق ہوگئے۔ نوجوان کو قتل کردیا گیا۔ حالات سے دلبرداشتہ شخص نے خود کشی کرلی۔ ملتان سے کرائم رپورٹر کے مطابق دو تیز رفتار موٹر سائیکل آپس میں ٹکرا گئے جس کے نتیجے میں(بقیہ نمبر39صفحہ12پر )
دو شہری 18سالہ عزیز اور 22سالہ محبوب زخمی ہوگئے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو اہلکار موقع پرپہنچ گئے،اور دونوں کو نشتر منتقل کردیا جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے محبوب جاں بحق ہوگیا۔ گڑھ موڑ کے نزدیک بستی صادق آباد کا رہائشی نوجوان ملک دلاور ولد ملک اصغر قوم گجراتی رات کو 2 بجے ضلع گجرات سے واپس گھر کے سٹاپ پر اترکر گھر کی طرف جا رہا تھا کہ اچانک مخالف سمت سے آنے والی تیز رفتار بس نے نوجوان کو کچل ڈالا جس کے نتیجہ میں نوجوان ملک دلاور موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا ۔ جھوک اترا سے نمائندہ پاکستان کے مطابق تھانہ جھوک اترا کی حدود موضع حیدر دستی دستی سپر بند کے نذدیک محمد حنیف ولد غلام فرید زات دستی کا محمد نواز دستی کے خاندان کی لڑکی سے تعلقات کاشبہ تھا جس پر محمد نواز دستی کے قبیلہ نے محمد حنیف کے ورثا سے شکوہ کیا تھا جس کی وجہ سے محمد حنیف ورثا نے کچھ عرصہ دبئی نکال دیا جو چند روز قبل واپس آیا تو اب ان لوگوں کو دوبارہ شک گزرا جس پر زرائع سے معلوم ہوا ہے کہ محمد حنیفف کو اس کے گھر جا کر گلہ اور نازک اعضا ء دبا کر قتل کر دیاجس پر خواتین کے شورو وایلہ پر مقتول محمد حنیف کے ورثا اکھٹے ہو گئے اور دونوں اطراف فائرنگ کا تبادلہ ہو ا جس پر مقتول کا والد غلام فریدولد محمد رمضان،غلام عباس ولد خان محمد سعید احمد ولد غلام فرید اور ملزم پارٹی میں محمد نواز ولد واحد بخش ،زاہد حسین ولد محمد نواز اور غلام قاسم ولد لعل محمد شدید زخمی ہو گئے جس کی اطلاع پولیس تھانہ جھوک اترا کو دی گئی جس پر ایس ڈی پی او رانا جان محمد سمیت ایس او جھوک اترا افتخار قریشی ،ہومی سائیڈ انچارج سب انسپکٹرعبدالرحمن نے پوسٹ مارٹم کیلئے لاش ڈی ایچ کیو ڈیرہ اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے زریعے ٹراما سنٹر ڈیرہ منتقل کر دیا۔چوبارہ سے نمائندہ پاکستان کے مطابق مبر 299/TDAکے رہائشی نوجوان با عمر 23,24سال محمد توصیف ولد خورشید احمد قوم آرائیں کی شادی 8ماہ قبل ایک سکول ٹیچر سے ہو گئی لیکن دو ماہ قبل اسکی بیوی نے زبردستی طلاق لے لی ۔ متوفی نے اپنے گھریلو معاملات سے دلبرداشتہ ہو کر 30بور پسٹل سے سر میں فائر مار کر خود کشی کر لی ۔ تھانہ چوبارہ پولیس نے لاش ٹی ایچ کیو ہسپتال چوبارہ پہنچا دی لیکن متوفی کے والد نے کوئی کاروائی کرنے سے انکار کر دیا ۔ پولیس نے ابتدائی رپورٹ درج کر لی اور پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کر دی ۔
حادثات