اداروں کی تضحیک ،شریف خاندان کا پول کھل گیا

اداروں کی تضحیک ،شریف خاندان کا پول کھل گیا
 اداروں کی تضحیک ،شریف خاندان کا پول کھل گیا

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید نے کہا کہ خود ساختہ جلا وطنی کا ارادہ رکھنے والے حکمران یاد رکھیں کہ اگر ریڈ وارنٹ سے گرفتاری ہوئی تو ضمانت بھی نہیں ملے گی، نیب میں پیش ہونا خود نواز شریف کیلئے بہتر ہے، اداروں کی تضحیک کرکے شریف خاندان کی نام نہاد جمہوریت کا پول کھل گیا۔ پنجاب اسمبلی میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سابق وزیراعظم نواز شریف نیب سے تعاون نہیں کریں گے لیکن واضح احکامات کے بعد نیب کو سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد یقینی بنانا ہوگا اور اگر نیب نے سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل درآمد نہ کرایا تو خود اس کیلئے مشکلات ہوں گی، ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے اکاؤنٹ میں کیپیٹل ایف زیڈ ای کمپنی سے تنخواہ آئی جو انہوں نے نکالی نہیں، فروری2013سے پانچ ماہ تک تنخواہ اکاؤنٹ میں آنے پر انہیں نااہل کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ قوم نا اہلی کی حقیقت جان چکے ہیں دوبارہ جھانسے میں آنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔

محمودالرشید

مزید : صفحہ اول