نجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک روانہ

نجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک روانہ
 نجی مصروفیات کے باعث بیرون ملک روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے حمزہ شہباز بعض نجی مصروفیات کی بناپر بیرون ملک روانہ ہوگئے،روانگی سے قبل این اے 120کے ضمنی الیکشن کی کور کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ بیگم کلثوم نواز صاحبہ میری والدہ کی جگہ ہیں اور ان کا الیکشن اپنا سمجھ کر لڑ رہا ہوں،مخالفین کو شکست فاش سے دو چار کرینگے۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو میڈیاسے گفتگو میں کیا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ این اے120سے بیگم کلثوم نواز کی کامیابی کیلئے ٹیمیں تشکیل دی ہیں اور باہر رہ کر انتخابی مہم کی مسلسل نگرانی کروں گا جبکہ کارکنوں کو بھی ہدایت کی ہے کہ وہ الیکشن جیتنے کے لئے کوئی کسر نہ اٹھا رکھیں تاکہ مخالفین کو شکست فاش سے دوچار کیا جاسکے۔حمزہ شہباز نے کہاکہ وہ باہر رہ کربھی روزانہ کی بنیاد پر الیکشن کی نگرانی کریں گے ۔
حمزہ شہبازشریف

مزید :

صفحہ اول -