انٹی کرپشن ملتان میں نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی پر خائف ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل قاسم نقوی نے تبادلے کی درخواست دیدی

انٹی کرپشن ملتان میں نئے ڈائریکٹر کی تعیناتی پر خائف ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی ڈائریکٹر ٹکنیکل انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان ہیڈ کوارٹر قاسم نقوی نے ملتان ریجن کو خیر باد کہنے کا فیصلہ کیا ہے انہوں نے انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ لاہور (بقیہ نمبر40صفحہ12پر )

ہیڈ کوارٹر کو ٹرانسفر کرنے کیلئے درخواست دیدی ہے معلوم ہوا ہے قاسم نقوی نے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر انٹی کرپشن اسٹبلشمنٹ ملتان انجینئر امجد شعیب ترین سے خائف ہیں ، امجد شعیب ترین انجنئرنگ اور ریونیو کے معاملات میں ماہر سمجھتے ہیں۔ قاسم نقوی نے بی زیڈ یو محکمہ بلڈنگ کی ایسی کئی انکوائریاں ڈراپ کردیں۔ جن میں سنگین بے ضابطگیوں کا احتمال تھا۔ لیکن قاسم نقوی نے ڈائریکٹر ملتان ریجن گوہر مشتاق بھٹہ کو ٹکنیکل معاملات میں ہوا تک نہیں لگنے دی۔ اور انکوائریاں ڈراپ کرالیں۔
قاسم نقوی