کانگو وائرس کا خدشہ، کراچی سے واپس بہاولپور آنے والے نوجوان کے خون کے نمونے ٹیسٹ کیلئے اسلام آباد بھجوادیئے گے

کانگو وائرس کا خدشہ، کراچی سے واپس بہاولپور آنے والے نوجوان کے خون کے نمونے ...

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)کراچی سے آٹھ روز قبل بہاولپورمیں آنیوالاعثمان حیدرجو42 ڈی بی یزمان کارہائشی ہے اس کی حالت خراب ہونے پراس کوڈینگی وارڈ ایمرجنسی میں داخل کرایاگیا (بقیہ نمبر42صفحہ12پر )

ہے۔ ڈائریکٹر ایمرجنسی شعبہ حادثات محمدعامربخاری کاکہناہے کہ اس کاڈینگی ٹیسٹ ہوچکاہے وہ کلیئر ہے جبکہ دوروز قبل اس کوبلیڈنگ تھی اس کامکمل علاج معالجہ کے بعداس کی بلیڈنگ بندہوگئی ہے پہلے سے اس کی حالت بہترہے کانگووائرس کے ٹیسٹ اسلام آبادبھجوادیئے گئے ہیں رپورٹ آنے پرکانگووائرس کی تصدیق ہوسکے گی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -