جلال آباد کا رہائشی افغان باشندہ خانیوال میں پکڑا گیا، فارن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج

جلال آباد کا رہائشی افغان باشندہ خانیوال میں پکڑا گیا، فارن ایکٹ کے تحت ...

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)پولیس تھانہ صدر معمول کے گشت پر اڈا پیرووال پر موجود تھی کہ ایک اطلاع پر حلیے سے مشکوک (بقیہ نمبر43صفحہ12پر )

لگنے والے شخص کو روکا گیا جس کی جامہ تلاشی کے بعد اس کی شناخت پوچھی گئی غیر ملکی نے اپنا نام وپتہ طاؤس خان ولد نجب خان سکنہ جلا ل آباد افغانستان بتایا پولیس نے اسے پاسپورٹ ،ویزہ ،پرمٹ ،شناختی کارڈ بارے دریافت کیا تو ملزم کے پاس ان میں سے کوئی بھی دستاویز نہ تھی غیر ملکی سے جب رہائشی کے متعلق دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ عرصہ 20سال سے پھاٹک بازار میاں چنوں میں محمد کاشف ولد محمد اقبال کے گھر رہ رہا ہوں پولیس نے افغانی کو گرفتار کر کے اس کے خلاف غیر قانونی طور پر بغیر شناخت کے پاکستان میں داخل ہونے پر 4فارنر ایکٹ پاکستان انٹری کنٹرول کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے ۔مقدمہ کے اندراج کے بعد جلال آباد کے رہائشی طاؤس خان سے تفتیش جاری ہے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -