ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان امیر محمد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ‘ پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان امیر محمد خان نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ‘ پھولوں ...

ملتان(خبر نگار خصوصی) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان امیر محمد خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا جبکہ ان کی آمد پر پرتپاک استقبال کیاگیا۔یادرہے کہ فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن(بقیہ نمبر69صفحہ7پر )

جج کوساہیوال سے ملتان تبدیل کیا گیاتھااوران کے پیش رو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سجاد حسین سندھڑ کولاہورہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔اس ضمن میں گزشتہ روز فاضل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملتان پہنچے توایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز اور سینئر سول ججز سمیت دیگر عدالتی عملے نے ان کا استقبال اورعملے کی جانب سے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں ہیں جس کے بعدفاضل جج نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کام شروع کردیا ہے اور ملتان کے ججز نے ان سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

چارج سنبھال لیا

مزید : ملتان صفحہ آخر