پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، اقبال چنڑ

پنجاب حکومت تعلیم کے شعبے کی بہتری کیلئے مؤثر اقدامات کررہی ہے، اقبال چنڑ

  

بہاولپور(بیورورپورٹ)صوبائی وزیر امداد باہمی ملک محمد اقبال چنڑ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم میں بہتری کے لیے ٹھوس حکمت عملی پر عمل پیرا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کی ترقی کے لیے تعلیم کے شعبہ کی ترقی ناگزیر ہو چکی ہے اور دور حاضر میں تعلیمی سیکٹر میں ترقی کیے بغیر اقوام عالم کے شانہ بشانہ کھڑا نہیں ہوا جا سکتا۔وہ اپنے کیمپ آفس میں مقامی وفدسے اظہار خیال کررہے تھے۔ملک محمد اقبال چنڑ نے(بقیہ نمبر54صفحہ7پر )

کہا کہ پاکستان کی خوش قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں نوجوان کثیر تعداد میں موجود ہیں جو ترقی کرنا چاہتے ہیں اور آگے بڑھنے کے لیے تعلیم حاصل کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کی زیادہ تر تعداد محروم طبقات سے تعلق رکھتی ہے جن کی آبیاری کے لیے ہماری حکومت ان طبقات سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کی تعلیم و تربیت پر تمام وسائل خرچ کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت نے ایک بار پھروزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کی ہدایات پر وزیر اعلیٰ ریفارم روڈ میپ 2018 کے لیے اپنے اہداف از سر نو تشکیل دیے ہیں تاکہ شعبہ تعلیم میں بہتر نتائج کا حصول ممکن ہوسکے۔انہوں نے کہا سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیمی اداروں میں لانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے جارہے ہیں تاکہ 5سے16سال تک کی عمر کے بچوں کو بین الاقوامی معیار تعلیم کی فراہمی کے لیے عمدہ انفراسٹرکچر کے ساتھ ساتھ اہل اساتذہ کی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب اساتذہ کی بھرتی میرٹ پر کر رہی ہے تاکہ بہترین وسائل اور محنتی اساتذہ سے مستفید ہوکر نئی نسل پاکستان کے لیے حقیقی اثاثہ ثابت ہو۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی طرف سے بہترین اقدامات کے بعدبہترین نتائج لانے والے اساتذہ کی حوصلہ افزائی بھی معیار تعلیم کی بہتری میں معاون ثابت ہورہی ہے۔

اقبال چنڑ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -