حبیب کالونی ریلوے پھاٹک کشادگی منصوبہ عید کے بعد شروع ہوگا، نذیر احمد ارائیں

حبیب کالونی ریلوے پھاٹک کشادگی منصوبہ عید کے بعد شروع ہوگا، نذیر احمد ارائیں

  

بورے والا (تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ (ن)کے ایم این اے و ممبر نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کمیٹی چوہدری نذیر احمد آرائیں نے کہا ہے کہ حبیب کالونی ریلوے پھاٹک کی کشادی کا کام عید الاضحی کے بعد شروع ہو گا جس کے لئے پونے دو کروڑ روپے کے فنڈز جاری ہو چکے ہیں جبکہ 27کروڑ 93لاکھ اور 16ہزار روپے کی رقم سے تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن اور نئے کمروں کی تعمیر کی کام (بقیہ نمبر55صفحہ7پر )

مکمل ہو چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز اپنے آفس میں حلقہ انتخاب کے لوگوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مسلم لیگ (ن)تحصیل کے جنرل سیکرٹری چوہدری محمد صغیر رامے ،بزرگ مسلم لیگی رہنما چاچا محمد اسلم ،صدرمرکزی انجمن تاجران محمد جمیل بھٹی ،چوہدری ریاض اسلم ،چوہدری عبدالمجید نمبردار ،کونسلرز میاں ثناء اللہ رحمانی ،چوہدری شکیل نواز ڈھلوں ،سیٹھ محمد علی ،حاجی عبدالغفار بھٹی ،ملک رحمت علی ،ممبر ضلع کونسل نذیر مسیح رندھاوا ،چوہدری شاہین افضل ،چوہدری محمد صدیق دیول ،سردار محمد بابا دار،چوہدری محمد اکرم ،محمد شاہد (پرسنل سیکرٹری ایم این اے )،محمد اسلم جمال ،فیاض قاسم ،چوہدری نوید آرائیں کے علاوہ دیگر بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ حبیب کالونی ریلوے پھاٹک کی کشادگی کا مسئلہ ایک دیرینہ مسئلہ تھا گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ جاتی تھیں جس سے ٹریفک کا نظام بری طرح متاثرہ ہوتا تھا جس کی تعمیر کا کام بہت جلد شروع ہو جائیگا انہوں نے مزید بتایا کہ تعلیمی اداروں کی اپ گریڈیشن کروائی جس پر 27کروڑ 93لاکھ اور 16ہزار روپے کی رقم خرچ ہوئی چک نمبر 505ای بی میں گرلز بوائز 409بوائز 181,130,405اور 441ای بی میں گرلز ہائی سکولز کو اپ گریڈیشن کر کے ہائر سیکنڈری کالج 435اور 419ای بی چار دیواری اور تعمیر کا کام 261,181,361,199,136,275,359میں گرلز اور 100ای بی میں بوائز مڈل سکول کو اپ گریڈ کر کے ہائی کا درجہ چک نمبر 100,431,118,191میں گرلز اور 493ای بی کو پرائمری سے مڈل کا درجہ دیا گیا جبکہ گرلز 461,259,371,233,237,249ای بی میں کلاس روم تعمیر کروارہے ہیں۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -