پٹواریوں کا احتجاج جاری، آج سے ضلعی سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی

پٹواریوں کا احتجاج جاری، آج سے ضلعی سطح پر احتجاجی ریلیاں نکالی جائیں گی

  

ملتان ، ڈیرہ، غازیخان، راجن پور، جام پور، صادق آباد(نمائندہ خصوصی، نمائند گان) انجمن پٹواریان پنجاب کی ہدایات پر ملتان سمیت صوبہ بھر میں ضلعی سطح پر احتجاجی ریلیوں کے مرحلے کا آغاز آج سے شروع ہوگا۔ ملتان، مظفر گڑھ، راجن پور ، ڈیرہ غازیخان ، لیہ ، جام پور، لودھراں، خانیوال، وہاڑی، بہاولپور رحیم یار خان، بہاولنگر سمیت صوبہ بھر کے ضلعی صدر کی قیادت میں ریلیاں نکالیں جائیں(بقیہ نمبر56صفحہ7پر )

گی۔ ملتان میں آج صبح 11بجے تحصیل آفس باغ لانگے خان سے ضلعی کچہری چوک تک ریلی نکالی جائے گی۔ جس کی قیادت ضلعی صدر ملک عبد الواجد سندیلہ کریں گے۔ رلی میں ضلع بھر کے پٹواری شرکت کریں گے۔ ضلعی باڈی کی جانب سے ضلع بھر کے 300سے زائد پٹواریوں کو دعوت نامہ جاری کردیئے گئے ہیں۔ ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ ، نمائندہ خصوصی کے مطابق مطالبات کے حق میں انجمن پٹواریان مال و اشتمال کی ہڑتال گزشہ روز بھی جاری رہی۔ جبکہ مطالبات کی منظوری نہ ہونے اور حکومت کی طرف سے ہڑتال کا نوٹس نہ لینے کے خلاف تحصیل صدر رانا سجاد احمد ،تحصیل جنرل سیکرٹری ریاض حسین گاڈی نے تحصیل آفس میں احتجاجی ملازمین سے خطاب کرتے ہوئے ہڑتال کے باوجود اس کانوٹس نہ لینے کو پنجاب حکومت کی آمرانہ سوچ قراردیدیا ۔احتجاجی ملازمین نے پنجاب حکومت کی پالیسوں کے خلاف شدید نعرہ باز ی ۔تحصیل صدر رانا سجاد احمدنے کہا کہ آج تحصیل آفس میں بڑا احتجاجی جلسہ منعقد کیاجائے گا اور مطالبات کی منظوری نہ ہونے تک ہڑتال جاری رہے گی ۔ راجن پور سے نامہ نگار کے مطابق انجمن پٹواریان راجن پور کے پٹواریوں نے مطالبات کے حق میں 54 روز کی قلم چھوڑ ہڑتال کے بعد تحصیل آفس تا پریس کلب تک ریلی نکالی انجمن پٹواریان کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے کسان اتحاد و دیگر کسان تنظیموں نے بھی بھر پور شرکت کی ریلی کے شرکاء نے ہاتھوں نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف،مطالبات کی منظوری کے حق میں نعرے درج تھے۔ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر انجمن پٹواریان بشیراحمد مزاری،ضلعی جنر ل سیکرٹری رانا حسنین،تحصیل صدرمحمود فرید سیال،تحصیل جنرل سیکرٹری رانا علی ذوالقرنین ،چوہدری اقبال ضلعی صدر کسان اتحاد و دیگر نے کہا کہ 14نکاتی سمری کی منظوری تک اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔کسان اتحاد کے رہنماؤں کا کہنا تھا کمپیوٹر ریکارڈ اراضی سینٹر کا قیام عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے کیا گیا تھا تاہم عوام سے ریلیف کو کوسوں دور رکھا گیا ہے اور عوام کی تذلیل کی جا رہی جو کہ ناقابل برداشت ہے اور اس اقدام کی مذمت کرتے ہیں ۔ جام پور سے نامہ نگار کے مطابق تحصیل کمپلیکس جام پور میں قائم ہڑتالی کیمپ سے انڈس ہائی وے پر جام پور پریس کلب تک پٹواریوں اور گرداورو ں نے احتجاجی مارچ کیا اور پریس کلب کے سامنے دھرنا دیا۔ اس موقع پر مظاہرین نے اپنے مطالبات کے حق میں اور پنجاب حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے صدر انجمن پٹواریان عبدالجبار خان ہاشمی نے کہا کہ پنجاب حکومت اپنے جاری کردہ نوٹیفیکشن 2015پر عمل درآمد سے اجتناب کررہی ہے ہمارا احتجاج اور ہڑتال اس وقت تک جاری رہیں گے جب ہمارے مطالبات تسلیم نہیں ہوتے ملک نبی بخش ببر، خواجہ بخش گوپانگ ودیگر نے بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کیا۔ صادق آباد سے نمائندہ پاکستان کے مطابق انجمن پٹواریاں اور گرداوران نے گزشتہ روزاحتجاجی مظاہرہ کیا جس میں گرداوروں، وکلاء، زمینداروں، اسٹامپ فروش یونین، کلرکس ، نائب قاصدان ، متعدد چکوک کے نمبرداروں اور عمائدین شہر نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر تحصیل صدر انجمن پٹواریاں چوہدری محمد رمضان‘جنرل سیکرٹری اشرف شاہ‘ نائب صدر پنجاب چوہدری محمد حنیف ‘ محمد سیف‘ لیاقت پتافی‘شاہد نواز‘ محمدشکیل ‘ غلام حیدر‘ محمدریاض ‘ فریاد انجم‘ حیدر علی‘محمد افضال‘ اقبال حسین اقبال ایڈووکیٹ‘ محمد افضل‘ محمد اعجازدیوانہ ‘ علی نواز ‘ محمد طارق‘ جاوید حسن ‘ الیاس جھلن ‘ محمد منشاء ‘ محمد سجاد‘جام مختار‘ عبدالحکیم‘ لیاقت جٹ‘ خالد غزالی‘ مبارک و دیگر نے شرکاء احتجاج سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ حکومت پنجاب پٹواریوں کا معاشی قتل کرنا چاہتی ہے ہمیں بے روزگار کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے مگر پنجاب بھرکے پٹواری متحد ہیں حکومت ہمارے مطالبات تسلیم کرے ورنہ غیر معینہ مدت تک ہڑتا ل اور احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔ احتجاجی مظاہرین نے ہاتھوں میں بینرز اور پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر حکومت مخالف نعرے درج تھے ۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -