ڈینگی بخار کے شبہ میں نشتر ہسپتال میں داخل مریض کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹوقرار
ملتان (وقائع نگار) نشتر ہسپتال میں ڈینگی بخار کے شبہ میں داخل مریض کی ٹیسٹ رپورٹ نیگٹو آئی ہے طارق آباد کالونی خانیوال روڈ کے رہائشی 40 سالہ جاوید کا تصدیق ٹیسٹ کروایا گیاہے (بقیہ نمبر49صفحہ12پر )
تو رپورٹ نیگٹو آئی ہے مزید براں محکمہ صحت کی ٹیموں کو منگل کے روز 21 مقامات سے ڈینگی مچھر اور لاروا ملا ہے جس میں 20 مقامات ان ڈور اور ایک جگہ آوٹ ڈور کا ہے۔