اساتذہ تنظیموں کے مہم چلانے سے انکار پر پنجاب حکومت کو انرولمنٹ مہم فیز ٹو میں مشکلات کا سامنا

اساتذہ تنظیموں کے مہم چلانے سے انکار پر پنجاب حکومت کو انرولمنٹ مہم فیز ٹو ...

  

ملتان ( سٹاف رپورٹر)’’ یہ ہماری ذمہ داری نہیں‘‘ اساتذہ تنظیموں نے گھر گھر جا کر انرولمنٹ مہم چلانے سے انکار کر دیا ۔حکومت پنجاب کو انرولمنٹ مہم فیز ٹو میں مشکلات کا سامنا ہے (بقیہ نمبر50صفحہ12پر )

کیونکہ یونائیٹڈ ٹیچرز کونسل نے گھر گھر جا کر آؤٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹاجمع کرنے سے انکار کر دیا ہے۔پنجاب حکومت کی طرف سے موسم گرما کی تعطیلات کے بعد انرولمنٹ مہم شروع کرتے ہوئے اساتذہ کو سکول ٹائم کے بعد گھر گھر جا کر سروے کرنے اورآؤٹ آف سکول بچوں کا ڈیٹا جمع کرنے کاحکم دیا تھا جسے اساتذہ نے ماننے سے انکار کر دیا ہے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -