گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سخی سرور میں ڈسپلن کا فقدان بد نظمی عروج پر پہنچ گئی

گورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول سخی سرور میں ڈسپلن کا فقدان بد نظمی عروج پر پہنچ ...

سخی سرور(نامہ نگار) پڑھو پنجاب بڑھ پنجاب آیئے دیکھیں ہم فروغ تعلیم کے لیے کوشاں ہیں ،خادم اعلیٰ کے صرف پنجاب کے لیے نعرے ضلعی انظامیہ کی عدم توجہی محکمہ ایجوکیشن کے افسران کی مجرمانہ غفلت سخی سرورسرکاری سکولوں اداروں کی کارکردگی زیرو،لاکھوں روپے کی بھاری تنخواہیں لینے والے سنیئر ٹیچرز نے طلباء کا مستقبل تباہ کرکے رکھ دیا،گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول سخی سرور میں تعلیم کے نام پر(بقیہ نمبر59صفحہ7پر )

عوام سے مذاق ، ڈیرہ سے آنے والے اساتذہ ایک دو پیریڈ پڑھانے کے بعد رفوچکر ،باقی ٹیچرز سکول ٹائم میں ہوٹلوں نجی محفلوں کی زینت ،اساتذہ صرف ٹائم پاس کرانے تک محددو ،بچے بھی کلاسوں سے غائب،پرنسل ملک غلام رسول نے تین سالوں کی تعیناتی میں تعلیمی معیار بلند کرکے کے بجائے الٹا بیڑہ غرق کرکے رکھ دیا۔نویں کلاس کے رزلٹ نے اساتذہ کی محنت اور ادارہ کی بلند و بانگ دعووں کا پول کھل کر رکھ دیا۔نویں کا ریزلٹ 30/40،اکثر طلباء مکمل فیل ہو گئے ،بعض کی سپلیاں ،کچھ مشکل سے پاس ،والدین سخت مایوسی کا شکار۔آٹھویں جماعت سے نویں جماعت والے بچے سخی سرور سکول میں داخلہ لینے کے بجائے ڈیرہ پرائیویٹ اکیڈمیوں میں ایڈ میشن لینے لگے۔نا قص کار کردگی کمشنر ڈی سی ڈیرہ سی او ایجوکیشن ڈیرہ میں سے کسی نوٹس نہ لیا ،والدین کی آواز بلند کرنے کے باجود انتظامیہ ٹس سے مس تک نہ ہو ئی ،عوامی سماجی حلقوں کا وزیر اعلیٰ پنجاب چیف وزیر تعلیم پنجاب سیکرٹری ایجوکیشن ،کمشنر ڈیرہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہو ئے ذمہ داروں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہو ئے معطل کرنے کی اپیل کی ہے۔

ہائیر سکینڈری

مزید : ملتان صفحہ آخر