عمران خان سے عثمان فاروق بلوچ کی قیادت میں وفد کی بنی گالا میں ملاقات

عمران خان سے عثمان فاروق بلوچ کی قیادت میں وفد کی بنی گالا میں ملاقات

  

مظفرگڑھ( نامہ نگار) کرپشن فری پاکستان کے قیام کے لیئے نوجوان قیمتی سر مایہ ہیں آئندہ عام انتخابات میں قومی و صوبائی ٹکٹ تعلیم یا فتہ اور سیاسی بصیرت رکھنے والے نوجوانوں کو دیئے جائیں گے،یہ بات قائد تحریک انصاف عمران خان نے بنی گالا میں مظفرگڑھ سے آئے ہوئے عثمان (بقیہ نمبر62صفحہ7پر )

فاروق بلوچ پر مشتمل وفد سے ملاقات کے دوران کہی،اس موقع پر عثمان فاروق بلوچ جس کا تعلق مظفرگڑھ کے معروف سیاسی گھرانے سے ہے ملاقات کے دوران مظفرگڑھ کی سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا اور تحریک انصاف کی کرپٹ حکمرانوں کے خلا ف طویل جہدو جہد کے بعد بے نقاب ہونے پر عمران خان اور پوری قوم کو مبارکباد بھی دی،افد میں حیات بلوچ،بلال بلوچ، علی فاروق، افضل وٹو،حاجی محمد،چوہدری فہد،فرزندجٹ،محمد صدام اور پیربابر شامل تھے،وفد نے این اے120 کی موجودہ سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا بعد ازاں عثمان فاروق بلوچ نے نیشنل پریس کلب کے پروگرام میٹ دی پریس میں اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی ہے 20 کروڑ عوام عمران خان کی شکل میں اپنا مسیحا دیکھ رہی ہے،آئندہ عام انتخابات میں این اے 178 اور پی پی254 میں پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے پر اپنی خواہش کا اظہار کیاہے۔

وفد کی ملاقت

مزید :

ملتان صفحہ آخر -