حفاظتی انتظامات نہ ہونے پر کرنٹ لگنے سے لائن مین کی ہلاکت ، ایس ڈی او معطل
ملتان ( سٹاف رپورٹر)سیفٹی انتظامات نہ ہونے پر کرنٹ لگنے سے لائن مین کی ہلاکت پر ایس ڈی او کو معطل کر دیا گیا۔ ملتان الیکٹرک پاورکمپنی (میپکو) اتھارٹی نے مہلک حادثے میں لائن مین سیکنڈ کے جاں بحق ہونے پر قائم مقام سب ڈویژنل آفیسر میپکو شہر سلطان سب ڈویژن محمد لطیف(بقیہ نمبر63صفحہ7پر )
کو معطل کردیاہے اور فوری طورپر میپکو ہیڈ کوارٹر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔21اگست2017 ء کو سب ڈویژن کے زیر انتظام علاقہ میں لائن مین سیکنڈ نوید ارشد دوران ڈیوٹی مہلک حادثہ میں جاں بحق ہوا جس پر متعلقہ ایس ڈی او کے خلاف محکمانہ کارروائی کی گئی ہے ۔
ایس ڈی او معطل