شجاع آباد میں سرکاری گاڑی نہر میں گرنے سے زخمی ہونیوالی ڈپٹی ڈی ای او زنانہ کا کمر کے مہروں کا آپریشن

شجاع آباد میں سرکاری گاڑی نہر میں گرنے سے زخمی ہونیوالی ڈپٹی ڈی ای او زنانہ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان ( سٹاف رپورٹر) شجاع آباد میں سرکاری کھٹارہ گاڑی نہر میں گرنے کے باعث شدید زخمی ہونے والی ڈپٹی ڈی ای او ایلمنٹری(بقیہ نمبر65صفحہ7پر )

زنانہ اقرا اسلم کا ملتان کے ایک نجی ہسپتال میں کمر کے مہروں کا آپریشن کیا گیا ۔اقرا اسلم ایک سکول کا وزٹ کرنے کے بعد واپس جا رہی تھیں کہ ان کی کھٹارہ گاڑی نہر میں گر گئی جس کے باعث خاتون افسر تعلیم اور ان کا ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے تھے ۔افسران تعلیم ‘ سکولز سربراہان ‘ اساتذہ اور طلبہ نے ان کے لئے دعائے صحت کی ہے ۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب شعبہ تعلیم پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے لیکن کئی افسران تعلیم کے پاس سرکاری گاڑیاں ہی نہیں ہیں اور جن کے پاس ہیں ۔ ان میں سے بیشتر گاڑیاں کھٹارہ ہیں ۔
سرکاری گاڑی