قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 6ستمبر تک ملتوی 7بار مہلت کے باوجود پولیس مقدمہ کا چالان پیش کرنے میں ناکام

قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت 6ستمبر تک ملتوی 7بار مہلت کے باوجود پولیس مقدمہ ...

  

ملتان(خبر نگار خصوصی) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے قندیل بلوچ قتل کیس کی سماعت6 ستمبر تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے جبکہ کئی(بقیہ نمبر64صفحہ7پر )

ماہ اور7 بارمہلت کے باوجودپولیس کی جانب سے مقدمہ کا مکمل چالان پیش نہیں کیاجاسکاہے۔اس ضمن میں گزشتہ روزفاضل عدالت میں کیس کی سماعت پربھی پولیس تھانہ مظفرآبادکی جانب سے تمام ملزموں مفتی عبدالقوی ، اسلم شاہین ،عارف اور محمداکرم کاچالان اورپی ایف ایس اے لیبارٹری کی رپورٹ پیش نہیں کی گئی اور مزید مہلت طلب کی گئی جبکہ وکلاء ہڑتال کے باعث مقدمہ میں پیش نہیں ہوئے ہیں۔ اس ضمن میں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزموں وسیم اورحق نواز کو جیل سے عدالت پیش کیا گیا اور ملزم عبدالباسط ضمانت پر ہونے کی وجہ سے پیش ہوا۔دریں اثناء اشتہاری ملزم ظفر گرفتارنہ ہونے کی وجہ سے پیش نہیں کیاجا سکاہے تاہم گزشتہ روز بھی مقررہ عدالتی وقت تک چالان پیش نہیں کیاگیاہے۔یادرہے کہ گزشتہ6بارسماعت میں بھی مکمل چالان پیش کرنے کے لئے ایس ایچ اوتھانہ مظفرآباداورتفتیشی آفیسر نوراکبر کی جانب سے مہلت طلب کی گئی لیکن چالان پیش نہیں کرنے پرتفتیشی آفیسر کی ایک ماہ کی تنخواہ قرق کرنے اورشو کاز نوٹس جاری کرنے کے ساتھ سی پی اوکوکارروائی کے احکاما ت بھی جاری کئے جاچکے ہیں۔

قندیل بلوچ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -