زوہیب کے قاتلوں کو گرفتار نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی ڈیڈ لائن دیگی،کائرہ
لاہور( نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی سینٹرل پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے کہ پاکستان کی آزادی کی خوشیاں مناتے ہوئے زوہیب کو شہید کیا گیازوہیب کو پولیس گردی (بقیہ نمبر66صفحہ7پر )
کی بھینٹ چڑھایا گیا ہے زوہیب کو بے دردی کے ساتھ مارا گیا جس کی ہم مذمت کرتے ہیں زوہیب کی موت پر طرح طرح کے ڈرامے کئے جارہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے زوہیب بٹ کے گھر جا کر ان کے لواحقین سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ زوہیب بٹ پرون ویلنگ کا الزام لگایا جارہا ہے ماڈل ٹاون میں چودہ لوگوں کو شہید کیا گیا پیپلزپارٹی کا کارکن نہیں بلکہ پاکستان کے ایک فعال بچے کو قتل کیا گیا ہے گرفتار افراد کا معاملہ عدالت میں بھیجا جائے اس کیس کا حال ماڈل ٹاون کیس کی طرح نہیں ہونے دیں گے پولیس کا رویہ یہاں کے حکمرانوں کے رویوں کا عکاس ہے مخالفین کو دبانے کے لئے پنجاب حکومت نے یہ رویہ اختیار کر رکھا ہے پولیس کے سربراہ کو اپنے ادارے کے رویے پر غور کرنا چاہیے حادثے کو ون ویلنگ کا رنگ دینا افسوسناک ہے پیپلزپارٹی لاشوں پر سیاست نہیں کرتی۔انہوں نے کہا کہ قانون کا رکھوالا اگر قانون ہاتھ میں لے تو یہ غلط ہے اگر ملزمان کو گرفتار نہ کیا گیا تو پیپلز پارٹی ڈیڈ لائن دے گی۔