جسمانی بیماری میں مبتلا شخص کی پونجی علاج پر لگ گئی ، گھر میں فاقے

جسمانی بیماری میں مبتلا شخص کی پونجی علاج پر لگ گئی ، گھر میں فاقے

اڈا بھاگل (نمائندہ پاکستان ) ہیڈ مست علی چک نمبر128/TDAکا رہائشی محمدنذیر ولد محمدشریف آرائیں جسکے دو چھوٹے بچے ہیں یہ عرصہ 15سال سے جسمانی بیماری میں مبتلا ہے اورچل پھر نہیں سکتا محمدنذیر عرصہ پانچ سال چارپائی پر لاچارپڑا کسی مسیحا کا منتظر ہے محمدنذیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ میرے دو چھوٹے بچے ہیں مجھے عرصہ 15سال سے ٹانگوں میں درد ہورہا تھا کافی علاج کروایا لیکن کوئی(بقیہ نمبر68صفحہ7پر )

افاقہ نہیں ہوا یہاں تک کہ میرے علاج کے لئے گھر کے برتن تک فروخت کر دیے ہیں میرا بوڑھا والد اپنی آنکھوں کی بینائی کھو چکا ہے بیماری کا مرض بڑھنے کی وجہ سے میں عرصہ 5سال سے چارپائی پر پڑا ہوں مجھے ڈاکٹر زنے بتایا کہ میری ٹانگوں کے اوپر کی (ڈسکیں )ختم ہوچکی ہیں جس پر15لاکھ کے قریب اخراجات آتے ہیں جو میری بساط میں نہیں ہیں میری وزیر اعظم پاکستان،وزیر اعلی پنجاب ،ایم این اے اور ایم پی اے او ر انسانی حقوق کی این جی اوزسے پر زور اپیل ہے کہ میرا علاج سرکاری سطح پر کروایا جائے اگر کوئی مخیر حضرات اللہ پاک کی رضا کی خاطر میراعلاج یا میری مالی امدادکرنا چاہتا ہے تو میرے ان نمبرز0346-2731996/0306-7497482 پر رابطہ کر سکتا ہے

مزید : ملتان صفحہ آخر