پیپلز پارٹی ہی ٹرمپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے :بلاول

پیپلز پارٹی ہی ٹرمپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے :بلاول

  

لاہور( نمائندہ خصوصی) فیصل میر پیپلزپارٹی کے امیدوار ہیں ان کی ہر ممکن حمایت کی جائے گی ۔یہ بات چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بلاول ہاؤس لاہور میں این اے 120کے کارکنان سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ بلاول بھٹو زرداری نے کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کارکن این اے 120 میں جیت کے لیے پوری جان لگا دیں پیپلزپارٹی کی کامیابی ملک میں کامیابی کی اہم سنگ میل ثابت ہو گی ۔انہوں نے مزید کہا کہ صرف پیپلزپارٹی ہی امریکی صدر ٹرمپ کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کر سکتی ہے آصف زرداری نے کبھی امریکی دباؤ قبول نہیں کیا آصف زرداری نے امریکیوں کی سلالہ ائربیس سے موجودگی کو ختم کیا ۔

بلاول بھٹو

مزید :

کراچی صفحہ اول -