اے پی سی میں شرکت مشاورت سے مشروط تھی،نثار احمد کھوڑو

اے پی سی میں شرکت مشاورت سے مشروط تھی،نثار احمد کھوڑو

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کرنے یا نہ کرنے کا فیصلہ پارٹی کی مشاورت سے مشروط کیا تھا۔ڈاکٹرفاروق ستار کی پریس کانفرنس پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے نثار کھوڑو نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ایم کیو ایم پاکستان کو کانفرنس میں شرکت کی کوئی یقین دھانی نہیں کرائی تھی۔ ڈاکٹر فاروق ستار غلط بیانی سے کام نہ لیں۔ڈاکٹر فاروق ستار کا کانفرنس میں پیپلز پارٹی کی شرکت کے متعلق یقین دھانی کا بیان بے بنیاد ہے۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -