آزادی اسپیشل ٹرین 27اگست کو کراچی پہنچے گی
کراچی (اسٹاف رپورٹر)ڈی سی او ریلوے کراچی اسحاق بلوچ نے کہا ہے کہ آزادی اسپیشل ٹرین پاکستان کے مختلف شہروں میں ملکی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے 27اگست کو کراچی پہنچے گی ۔منگل کو جاری اعلامیے کے مطابق اسحاق بلوچ نے کہا کہ آزادی ٹرین 26اگست کو ٹنڈو آدم ،27اگست کو حیدرآباد سے کراچی روانہ ہو کر 29اگست کو صبح 8بجے واپس روالپنڈی روانہ ہوجائے گی ۔انہوں نے بتایا کہ ٹرین کی کراچی آمد کے موقع پر ایک تقریب کا انعقاد کیا جائے گا جس مین اہم شخصیات شرکت کریں گی ۔ٹرین کا استقبال ڈی ایس اعجاز برڑو اور ڈویژنل افسران کریں گے ۔اسحاق بلوچ نے کہا کہ ہم امید کرتے ہیں کہ جس طرح پورے ملک میں آزادی ٹرین کو عوامی پذیرائی ملی ہے اس طرح کراچی کے عوام کینٹ اسٹیشن پہنچ کر ملی یکجہتی کا مظاہرہ کریں گے۔