خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا اجلاس

خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کا اجلاس

  

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا اسمبلی سیکرٹریٹ میں قائمہ کمیٹی برائے محکمہ مال کی ذیلی کمیٹی کا اہم اجلاس منگل کے روز منعقد ہوا جس کی صدارت ممبر صوبائی اسمبلی ضیاء اللہ خان بنگش نے کی۔ اجلاس میں ایم پی اے محمود جان،ایم پی اے عسکر پرویز،سینئر ایڈوکیٹ جنرل خیبر پختونخوااور محکمہ قانون اور محکمہ مال کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں تحصیل دار بٹ خیلہ محمد یار کے خلاف سخت ایکشن لینے کی سفارش کی گئی جس پر الزام ہے کہ انہوں نے پلئی ضلع مردا ن میں آبپاشی سکیم میں کافی خرد برد کی ہے اور زمین کے مالکان کے ساتھ معاوضے کی رقم میں بھی دھوکا دیہی کی ہے۔کمیٹی کے چیئرمین نے محکمہ مال کے افسران کو خبر دار کیاکہ آئندہ زمینوں کے معاملات میں شفافیت سے کام لیں اور کسی بھی قسم کی بے قاعدگی سے ہر صورت بچا جائے کیونکہ پی ٹی آئی حکومت کسی بھی شکل میں بے قاعدگی اور کرپشن کو برداشت نہیں کرے گی۔

مزید :

کراچی صفحہ اول -