تیمر گرہ،سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ انجینئرز کا ڈاؤن سائرنگ کیخلاف احتجاجی تحریک کا اعلان

تیمر گرہ،سی ڈی ایل ڈی پراجیکٹ انجینئرز کا ڈاؤن سائرنگ کیخلاف احتجاجی تحریک ...

  

تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) سی ڈی ایل ڈی پرا جیکٹ کے ا نجنیئرز نے ملاکنڈ ڈویژن کی سطح پر ڈاون سائزنگ پالیسی کے خلاف بھرپور احتجاجی تحریک شروع کرنے کا اعلان کردیا ،پالیسی میں ترمیم کسی صو ر ت نہ ماننے کا اعلان ۔ملاکنڈڈویژن بھرمیں یورپی یو نین کے مالی تعاون سے جاری "Community-Driven Local Development (CDLD)" سینکڑوں ترقیاتی منصوبے مکمل کیے جارہے ہیں ،سی ڈی ایل ڈی پول آف آنجنےئرز ملاکنڈ ڈویژن کے نمایندوں کا اجلاس گزشتہ روز تیمرگرہ میں منعقد ہوا ،جس میں ڈویژن بھر سے انجنےئرز اور سب انجنےئرز نے شرکت کی ،اس موقع پر خطاب کر تے ہو ئے انجنےئرعباس خان نے پول آف آنجنےئرز کی کی اضلاع کی سطح پر تعیناتی یقینی بنانے ،ایس آر ایس پی ( سر حدرورل سپور ٹ پروگرام ) کو صرف آگاہی مہم تک محدود رکھنے اور حالیہ لوکل گور نمنٹ ویلج کونسل سطح پر جاری پالیسی میں مذکورہ پول آف آنجنےئرز کو شامل کرنے کے مطالبات کئے گئے ،اجلاس میں متفقہ طور پر ڈاون سایزنگ پالیسی کے تحت ڈویژن بھرمیں سوسے زائد انجنیرزکو ملازمت سے فار غ کر نے کی پا لیسی کو مستر د کرتے ہوئے بھرپور احتجاج کا اعلان کیا گیا

مزید :

پشاورصفحہ آخر -