قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،عارف یوسف

قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے کیلئے کوشاں ہیں ،عارف یوسف

پشاور( سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے قانون اور رکن صوبائی اسمبلی پی کے۔4 حاجی عارف یوسف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی موجودہ صوبائی حکومت قوم کے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس سلسلے میں سرکاری سکولوں میں کمپیوٹر لیبارٹریز کے قیام کے ساتھ ساتھ دیگر تمام ضروری سہولیات بھی فراہم کی جا رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول برائے طالبات شاہین کیمپ میں کمپیوٹر لیب کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر سکول کی پرنسپل سعیدہ ولی،اساتذہ کرام، دیگر عملے،پی ٹی آئی کے کارکنان اور عمائدین علاقہ نے بھی کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر حاجی عارف یوسف نے کہا کہ تعلیم کا شعبہ ہماری حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے اور ہم نے ہر سکول میں کمپیوٹر لیب کے قیام اور دیگر ضروری سہولیات کی فراہمی کا عہد کر رکھا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر