تیمرگرہ میں طالب علم نے اپنی زندگی کا چراغ گل کردیا
تیمرگرہ ( بیو رورپور ٹ ) سرائے پائین تالاش میں پانچویں جماعت کے طالب علم عباس خان نے گلے میں پھندہ ڈال کر ذندگی کا خا تمہ کردیا ۔والدین پرغشی کے دورے۔تفصیلات کے مطابق فارسٹ اہلکار دوست محمد خان کا 12سالہ بیٹا عباس خان جوکہ مقامی پرائیوٹ سکول میں پانچویں جماعت کا طالب علم تھا گزشتہ روز اسکول سے واپسی پر کھانا کھاتے وقت کسی بات پر نا راض ہوا اور کمرے کادروازہ بندکرکے اپنے بیلٹ کو گلہ میں باندھ دیا جس سے اس کی موت واقع ہوگئی ،والدین اور پروسیوں نے دروازہ توڑ کر کے ڈی ایچ کیو تیمرگرہ پہنچایا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکا ،کمسن طالب علم کے اچانک موت پر پورا علاقہ اُ مڈ آیا ،علاقہ میں سوگ کی فضاء برقرار ہے ۔