نوازشریف اور عمران ناکا م سیاسی کھلاڑی ہیں ،ڈاکٹرشاہدہ رحمانی

نوازشریف اور عمران ناکا م سیاسی کھلاڑی ہیں ،ڈاکٹرشاہدہ رحمانی

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن شعبہ خواتین کی صدر ڈاکٹر شاہدہ رحمانی اور سیکریٹری اطلاعات شاہینہ سعیدہ نے کہا ہے کہ نواز شریف اور عمران خان نیازی سیاست کے ناکام کھلاڑی ہیں.نواز شریف پانامہ کیس کے فیصلہ کے بعد سیاست سے آؤٹ ہوچکے ہیں .نیازی صاحب جلد اسکرین سے غائب ہونے والے ہیں .اپنے بیان میں شاہینہ سعیدہ نے کہا کہ نواز شریف کے اقتدار کا سورج تو غروب ہوگیا ہے۔نئے پاکستان کے نعرے لگانے والے عمران خان کے پی کے میں اپنی حکومت کی کارکردگی کا جائزہ لیں جو حکومت ڈینگی وائرس کو کنٹرول نہ کرسکے وہ عوام کے مسائل کیا حل کرے گی.2018کے الیکشن میں شریفوں کی بادشاہت اور نیازی صاحب کے کھیل کود کی سیاست کا عوام اپنے ووٹوں سے خاتمہ کردیں گے .انہوں نے کہا کہ ن لیگ اور پی ٹی آئی سیاست سے آؤٹ اور پیپلز پارٹی بھاری اکثریت سے حکومت بنائے گی .انہوں نے کہاکہ ملک کے آئندہ وزیراعظم بلاؤل بھٹو زرداری ہوں گے .ماضی کی طرح اب اور مستقبل میں بھی عوام کے مسائل کو حل اور ملک کو ترقی پیپلز پارٹی کی ہی قیادت دے گی .انہوں نے کہا کہ پی پی کی عوام رابطہ مہم سے ن لیگ اور پی ٹی آئی والے پریشان ہیں .ابھی تو سیاسی کھیل شروع ہوا ہے کامیابی پیپلز پارٹی کو ہی ملے گی.ہر طرف تیر چلے گا شیر بھاگ جائے گا اور بلا ٹوٹ جائے گا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -