دریائے سوات کے سوا تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

دریائے سوات کے سوا تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں

پشاور( سٹاف رپورٹر)سیلاب سے خبر دار کرنے والے صوبائی ادارے فلڈ سیل محکمہ آبپاشی حکومت خیبر پختونخوا کی جاری کردہ روزانہ رپورٹ کے مطابق ماسوائے دریائے سوات کے صوبے کے تمام دریا معمول کے مطابق بہہ رہے ہیں جبکہ دریائے سوات میں چکدرہ کے مقام پر نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں پانی کا اخراج26100کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر