صنعتی ترقی کیلئے تاجروں سے بھرپور تعاون کرینگے ،ناصر حسین شاہ

صنعتی ترقی کیلئے تاجروں سے بھرپور تعاون کرینگے ،ناصر حسین شاہ

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر اطلاعات ، محنت اور ماس ٹرانزٹ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ تاجر برادری کے لئے تمام مسائل کو ترجیحی اور جلد از جلد نمٹانے کے لئے لائیزن کمیٹی کو مزید فعال بنا کر مطلوبہ نتائج حاصل کئے جائیں گے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان صنعت وتجارت آف پاکستان (ایف پی سی سی آئی )کی لائیزن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تاجر برادری سے خطاب میں کیا صوبائی وزیر اطلاعات سید ناصر حسین شاہ نے کہا کہ سندھ حکومت تمام شعبوں محنت ،ٹرانسپورٹ ،صنعت میں تاجر برادی کے تعاون سے صنعتی برادری کی ترقی کے لئے بھر پور اقدامات کررہی ہے ،بلاول بھٹو زرداری اور وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ذاتی دلچسپی کے باعث کراچی میں ترقیاتی کام ہوئے ہیں جن میں ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی پبلک ٹرانسپورٹ کے نظام کو جدید خطوط پر استوار کرنا صنعت زون کا قیام کو سٹل بیلٹ کی تعمیر وترقی اور ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹ نظام میں مضاربہ کے تحت ستر فیصد اور 15،15فیصد سندھ حکومت اور نجی شعبے کے تعاون سے کراچی میں 600بسیں لائی جارہی ہیں کراچی سرکلر ریلوے کا کام دسمبر تک شروع کردیا جائے گا انشاء اللہ اب یہ منصوبہ وفاقی حکومت کے تعاون سے سی پیک میں شامل کیا ہے اور ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ بھی ان منصوبوں میں شامل ہے عوام کی حالت بہتر بنانے اور زیادہ سے زیادہ سہولیات سے کراچی کے عوام بھی لاہور اور اسلام آباد سے بھی زیادہ جدید سہولیات سے آراستہ منصوبوں سے مستفید ہوں گے صوبائی وزیر نے کہا کہ ہم صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے تربیت یافتہ مین پاور کے جدید پروگرام پر کام کررہے ہیں جس سے صنعتی شعبے میں ترقی کے ساتھ ساتھ بے روزگاری میں بھی کمی آئے گی اور یہ تربیت یافتہ افراد ملکی معیشت میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ۔ٹرانسپورٹ نظام کی بحالی کے لئے نجی شعبے کے تعاون فراہم کررہے ہیں انشورنس ،موٹر سائیکل میں ہیلمٹ کو لازمی بنایا جاررہا ہے بینظیر بھٹو کارڈ کے ذریعے مالکان سے سروے کراکے صنعتی کارکنوں کی تعداد کو بڑھانے کے لئے شفافیت کے ساتھ آٹو میشن نظام لارہے ہیں ۔ہر ایک منصوبے میں تاجر برادری کے تعاون اور مدد سے ترقی کے لئے کوشاں ہیں ۔قبل ازیں لائیزن کمیٹی کے چےئر مین اکرام راجپوت فیڈریشن کے صدر زبیر ایچ طفیل ،گلزار فیروز فرحان حنف ،رضوانہ شاہد ،سینٹر عبدالحسیب خان ،خالد تواب ،ساقب فیاض مگون نے بھی تاجر برادری کی جانب سے خیر مقدم کرتے ہوئے اپنے مکمل تعان اور مدد کا یقین دلاتے ہوئے سندھ حکومت اور پاکستان پیپلز پارٹی کے عوامی فلاحی منصوبوں کو سراہا نیز محنت ٹرانسپورٹ اور دیگر شعبوں میں سرمایہ کاری کے حوالے سے تجاویز دیں اور زور دیا کہ لائیزن کمیٹی کو فعال بنا کر صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے اقدامات کرکے مطلوبہ اہداف حاصل کئے جائیں اس موقع پر سیکریٹری محنت عبدلرشید سولنگی نے تاجر برادری کو سہولیات اور تعاون فراہم کرنے کا عزم دھراتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ تاجر وں کے لئے سازگارماحول پیدا کرنے کے ساتھ ساتھ اپنی بھر پور صلاحیتوں اور وسایل کے ساتھ صنعتی ترقی کے لئے ٹھوس اقدامات کررہی ہے اور آیندہ بھی صنعتی شعبے کی ترقی کے لئے مشترکہ طور پر کام کرکے لائیزن کمیٹہی کو مزید فعال بنایا جائے گا ۔فیڈریشن کے صدر زبیر ایچ طفیل نے صوبائی وزیر سید ناصر حسین شاہ اور صوبائی سیکریٹری کو سندھ کا روائتی تحفہ اجرک اور ٹوپی پیش کی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -