کرک ،جپسم کھان کا تودہ گرنے سے مزدو ر جا ں بحق

کرک ،جپسم کھان کا تودہ گرنے سے مزدو ر جا ں بحق

  

کرک(بیورورپورٹ)جٹہ اسماعیل خیل میں جپسم کھان کا تودہ گرنے سے مزدور نوجوان جاں بحق ۔تفصیلات کے مطابق منگل کے سہہ پہر جٹہ اسماعیل خیل کے پہاڑی میں واقع جپسم کے کان کا تودہ گرگیا جس کے تلے آکر کھان کا نوجوان مالک نواب زالی ولد نامعلوم عرف ملنگ آگاہ موقع پر لقمہ اجل بنا جبکہ اس کا دوسرا بھائی معجزانہ طورپر بچ کر کھان میں محصورہوگیا تھا جس کو نکالنے کے لئے عوام علاقہ نے فوری کھان پہنچ کر امدادی کاروائیاں شروع کردئے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بانڈہ داؤدشاہ میرحواص خان اور تحصیل ناظم شوکت علی خان بھی موقع پر پہنچ گئے اورامدادی کاروائی کی نگرانی کی علاوہ ازیں اس موقع پر مقامی پولیس کی بھاری نفری بھی موجود رہی مول کمپنی نے ایمبولینس اورایکسیویٹر بھیج دی تاہم اس کے پہنچنے سے قبل مقامی رضاکاروں نے لاش کو ٹکڑوں کی صورت میں کھان سے نکالا تھا بعد ازاں مرحوم کے جسد خاکی کو پوسٹ مارٹم کے لئے بنیادی مرکز صحت جٹہ اسماعیل خیل لائی گئی جہاں پر پوسٹ مارٹم کرنے کے بعد جسد خاکی کو ورثاء کے حوالے کی گئی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -