ہری پور ،غیر قانونی کرایہ داروں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،5 گرفتار

ہری پور ،غیر قانونی کرایہ داروں کیخلاف سرچ اینڈ سٹرائیک آپریشن ،5 گرفتار

ہری پور (نامہ نگار)تھانہ سٹی ہری پور کا سرچ اینڈ سٹراک آپریشن ۔ تھانہ سٹی ہری پور کا غیر قانونی طور پر مقیم کرایہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن۔ ملزمان کو 10RBAکے تحت مقدمہ درج کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی ہری پور کے ایس ایچ او کا ڈی پی او ہری پور کی خصوصی ہدایت پر ہری پور کے مختلف علاقوں میں سرچ اینڈ سٹرائک آپریشن ،جس کے دوران 5 ملزمان جن میں سہراب ولد محمد عالم سکنہ ککوتری ، معین ولد سلیم سکنہ حل کالو خان ، حاجی اختر ولد میر عالم سکنہ مکھن کالونی ، عبدالرحمن ولد رحمت اللہ سکنہ نگی ۔ دوست محمد ولد عمر خان سکنہ مکھن کالونی ، جو کے غیر قانونی طور پر ہری پور کے مختلف علاقوں میں رہائش پزیر تھے انکو گرفتار کر کے ان کے خلاف 10RBAکے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

مزید : پشاورصفحہ آخر