ہری پور میں بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،4گرفتار

ہری پور میں بدقماش عناصر کیخلاف کارروائی ،4گرفتار

  

ہری پور (نامہ نگار)ضلع پولیس ہری پور کی منشیات فروشوں ، غیر قانونی اسلحہ اور جیب کتروں کے خلا ف کاروائی ۔4 ملزمان گرفتار تفصیلات کے مطابق ضلع پولیس ہری پور کو ڈی پی او ہری پور کی جانب سے دی جانے والی خصوصی ہدایات کے بعد تمام تھانوں کے ایس ایچ اوز کی جانب سے اپنی اپنی پراگرس بہتر بنانے کے لیئے غیر قانونی اسلحہ رکھنے والوں ، منشیات فروشوں اور جیب کتروں کے خلاف کاروائیکے نتیجے میں 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا ، جس میں تھانہ سرائے صالح نے پلزم جمعہ خان ولد رحمت جی سکنہ چنگی بانڈی کے قبضہ سے ۱کلو 70 گرام ہیروین جبکہ تھانہ کھلابٹ کے ایس ایچ او نے مظہر محمود ولد حنیف سکنہ سیکٹر نمبر 3 کے قبضہ سے 30 بور پستول بمعہ 5 کارتوس ، اور ایک کلو 550 گرام چرس ، تھانہ کوٹ نجیب اللہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے اعجاز الحق ولد حافظ اللہ سکنہ سرائے گدائی کے قبضہ سے 390 گرام چرس برامد کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے ملزنان کو حوالات بند کر دیا جبکہ اسی طرح ایک اور کاروائی کرتے ہوئے تھانہ سرائے صالح پولیس نے سرائے صالح بازار میں خریداری کے لیئے آنے والے افراد کو لوٹنے اور جیب کاٹنے والے ملزم ندیم خان ولد قادر بخش سکنہ فتح جنگ کو گرفتار کر کے اس کے قبضہ سے لوٹی گئی رقم بھی برامد کر لی ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -