ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ پر ایک شخص قتل ،دو بہنیں زخمی

ڈیرہ ،گھریلو تنازعہ پر ایک شخص قتل ،دو بہنیں زخمی

  

ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ) وانڈا کریم میں بیٹی نے خاوند سمیت تین افراد کے ساتھ مل کر خواتین کے تنازعہ پر باپ کو قتل جبکہ دو بہنوں کو زخمی کر دیا ۔ نواب پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ نواب کے علاقہ وانڈہ کریم کی اراضی میں رومانہ بی بی دختر عباس زوجہ اکرام اللہ سکنہ کلاچی ‘ اکرام اللہ ولد نامعلوم اور شیر محمد ولد خیر احمد سکنہ اکبری ٹانک نے خواتین کے تنازعہ پر عباس ولد محب اللہ سکنہ شاہ حسن خیل اور دو بیٹیوں ‘شاہدہ بی بی اور شاہ نذیراں بی بی جو موٹرکار پر جار رہے تھے کو روک کر ان پر چاقوؤں سے حملہ کر دیا جس سے رومانہ بی بی کا والد عباس جاں بحق اور اس کی دو بہنیں شاہد ہ بی بی اور نزیراں بی بی زخمی ہوگئیں نواب پولیس نے اس واقعہ کا مقدمہ مقتول کی بیٹی ‘ اس کے خاوند سمیت تین افراد کیخلاف درج کرا لیا ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -