شہر کے مختلف علاقوں میں بین ا لصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار

شہر کے مختلف علاقوں میں بین ا لصوبائی ڈکیت گروہ گرفتار

پشاور ( کرائمز رپورٹر) کیپٹل سٹی پولیس پشاور نے شہر کے مختلف علاقوں میں شہریوں سے لوٹ مار اوررہزنی کی وارداتوں میں ملوث9 رکنی بین الصوبائی ڈکیت رہزن ،موٹر سائیکل سنیچر گروہ کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے لاکھوں کی نقدی ٗچار عددمسروقہ مو ٹرسائیکلیں درجنوں موبائیل سیٹ اوراسلحہ برآمد کرلیا ۔تفصیلات کے مطابق تھانہ آغا میر جانی شاہ میں مدعی اخلاق احمد ولد صابر حسین سکنہ خان مست کالونی نے گزشتہ ماہ رپورٹ درج کرائی تھی کہ خان مست کالونی میں تین نامعلوم مسلح افرادنے اسلحہ کی نوک پر مجھ سے یونائیٹیڈ موٹرسائیکل APL چھین لی دوسرے واقعہ میں مدعی نوشاد احمد ولد بشیر احمد سکنہ گلبہار نمبر 1 نے رپورٹ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سرکلرروڈ پر تین نامعلوم مسلح افراد نے اس سے آئی فون 7 موبائل اور 15 ہزار روپے کی رقم چھین لی رہزنی کی تیسری واردات میں مدعی سلیم خان ولد عبداللہ جان سکنہ چیئرمین دفتر پھندو نے رپور ٹ درج کرائی کہ مجھ سے شاہ جی آباد چوک میں تین رہزنوں نے اسلحہ کی نوک پر ایک لاکھ 77 ہزار روپے اور J5 موبائل فون چھین لیا رہزن ارتکا ب جرم کے بعد فرارہوگئے ایک اورواقعہ میں مدعی جہانگیر ولد تحصیلدار سکنہ حسین آباد نے بتایا کہ مجھ سے آفریدی آباد چوک میں تین مسلح افراد نے لوٹ مار کرتے ہوئے موٹر سائیکل FU -8977 اوردس ہزار روپے کی رقم بمعہ دو قیمتی موبائل چھین لیے ہیں اسی طرح رہزنی کی ایک اور واردات میں مدعی اللہ داد ولد الماس خان سکنہ جمیل چوک نے بتایا کہ وہ ا پنے ساتھی محب اللہ کے ہمراہ اخون آباد جارہے تھے کہ راستہ میں تین مسلح افراد نے ان سے 23500 روپے کی رقم اورایک قیمتی موبائل فون چھین لیا ۔ایس پی سٹی شہزادہ کوکب فاروق نے پریس بریفینگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ پولیس پر مشتمل خصوصی ٹیم نے شب وروز محنت اورپیشہ ورانہ مہارت کا مظاہر ہ کر تے ہوئے چند ہی روز میں شہر بھر میں رہزنی کی وارداتوں میں ملوث نو رکنی بین الصوبائی ڈکیٹ رہزن گروہ کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے رہزنی کی وارداتوں میں چھینے گئے دولاکھ پچاس ہزار روپے کی نقدی ٗچارعدد مسروقہ موٹر سائیکلیں ٗ21 عدد موبائل فونز اوروارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلحہ بھی برآمد کرلیا جبکہ ملزمان1 (اعجاز ولد زاہدسکنہ دیر کالونی ۔2 ) عابد ولد محمد فاروق سکنہ اخون آباد ۔3 ) سراج ولد نبی گل4 ) ٗروح اللہ ولد صدام ٗ 5 )عبدالواحد ولد عجب خان ٗ6 ) عبدالواحد ولد نیاز محمد ساکنان آفریدی آباد ۔7 )عبدالرحمان ولد رحمان سکنہ ڈنڈو پل ۔8 ) نیک عمل ولد اقبال سکنہ بڈھ بیر اور 9 )جمیل ولد اول خان سکنہ رام کشن بخشو پل کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے گرفتار ملزمان سے مزید انکشافات کی بھی توقع ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر