مہمند ایجنسی ،بائیزی سب ڈویژن کے بلاک کارڈ جلد کھول دیئے جائیں ،اے پی اے

مہمند ایجنسی ،بائیزی سب ڈویژن کے بلاک کارڈ جلد کھول دیئے جائیں ،اے پی اے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان )مہمند ایجنسی بائیزئی سب ڈویژن کے 600 بلاک شناختی کارڈ کو جی آئی ٹی کے بعد جلد کلیئر کی جائیگی۔ 88 دیوانی مقدمات مشران کے حوالے کی گئی ہے۔ ایک ہفتے کے اندر حل ہو جائیگی۔ شناختی کارڈز اور ڈومیسائل درخواستوں کو جان بوجھ کر لیٹ کرانے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہو گی۔ 9 بجے کے بعد دفاتر آنے والے ملازمین غیر حاضر تصور ہونگے۔ ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ پولیٹیکل ایجنٹ حمید اللہ خٹک نے لائن ڈیپارٹمنٹ سربراہان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام محکمہ جات اور پولیٹیکل انتظامیہ کے ملازمین اپنی ڈیوٹیوں پر حاضری یقینی بنائے اور عوامی مسائل کی درخواستوں کو جلد از جلد نمٹائے۔ ڈومیسائل اور شناختی کارڈز کو جان بوجھ کر تاخیر کا شکا ر کرنے والے اہلکاروں کے خلاف کاروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ بائیزئی سب ڈویژن کے 600 بلاک شناذختی کارڈز کو قانون کے مطابق جی آئی ٹی کے بعد کلیئر کرائے جائینگے۔ جبکہ 88 دیوانی مقدمات کو حل کرنے کیلئے قومی جرگوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ جس میں سے اکثر ایک ہفتے کے دوران حل ہوجائینگے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ جرگوں کے مشران رسم و رواج کے تحت انصاف پر مبنی فیصلے کرینگے۔ انہوں نے سرکاری ملازمین کو متنبہ کیا کہ وہ 9 بجے صبح اپنی ڈیوٹیوں پر حاضری یقینی بنائے۔ مقررہ وقت سے لیٹ آنے والے ملازمین غیر حاضر تصور ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ غلط دستخطی اور افغان مہاجرین کی ویریفیکیشن کرنے والے ملازمین کے خلاف سخت قانونی کاروائی کی جائیگی۔