مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت افسوسناک ہے ،مولانا امجد خان عمر زئی

مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت افسوسناک ہے ،مولانا امجد خان عمر زئی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

چارسدہ (بیورو رپورٹ) مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت افسوسناک ہے ۔ مولانا امجد خان عمر زئی ۔تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام میرہ عمر زئی کے جنرل سیکرٹری اور سابق تحصیل امیر مولانا امجد علی خان اور جمعیت علمائے اسلام میرہ عمر زئی کے ترجمان ذاکر رحمان عمر زئی نے جاری کر دہ بیان میں مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت کو لمحہ فکریہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت پورے امت مسلمہ کیلئے نقصان دہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ڈیرہ اسماعیل خان میں المرکز اسلامی کے مہتمم شیخ الحدیث مولانا عطاء اللہ شاہ کی شہادت حکومت کی ناکامی ہے ۔حکمران اپنی بے حسی ختم کرکے علمائے کرام کا تحفظ یقینی بنائیں ۔ علمائے کرام کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔